پیر 23 دسمبر 2024 - 07:30
حرم حضرت معصومہ (س) میں عربی اور اردو زبان میں جشنِ ولادت حضرت زہرا (س) کا انعقاد 

حوزہ/ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد کے موقع پر حرم حضرت معصومہ (س) میں عربی اور اردو زبان میں جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عراق اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے خطباء اور مداحوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد کے موقع پر حرم حضرت معصومہ (س) میں عربی اور اردو زبان میں خوشی و مسرت کی محافل منعقد ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اردو زبان میں حضرت زہرا (س) کے میلاد کا جشن شب میلاد کو نماز عشاء کے فوراً بعد شبستان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا، صحن امام ہادی علیہ السلام میں منعقد ہوا۔

اس محفل میں محمد بشارت امامی کے توسط سے تلاوت قرآن مجیدکے بعد مولانا سید شفیع حیدر رضوی کی نظامت میں غلام مرتضیٰ شیخ اور سید محمد رضوی نے منقبت پیش کی اور پاکستان سے آئے مہمان سید نجیب الحسن زیدی نے خطاب کیا۔

اسی طرح عربی زبان میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد کا جشن بھی جمعہ کی شب منعقد ہوا، جس میں شیخ طاہر الغرباوی نے خطاب کیا اور ملا عبدالعظیم النجفی نے مدح سرائی کی اور سید ماجد المحمدی نے منقبت کے اشعارپڑھے۔ یہ مجلس بھی شبستان حضرت زہرا (س) میں ہی منعقد ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .